بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، اس ایرانی تجزیہ کار نے لکھا:
- ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ ایران کے خلاف پابندیاں کم کرنا چاہتے تھے، لیکن ایران کے رہبر کے بیانات نے ان کا یہ فیصلہ روک لیا!! یہ دعویٰ نہ صرف بچگانہ اور غیر حقیقی ہے، بلکہ اس سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ وہ ایران کی عظمت کو نہیں سمجھے، ایرانی قوم کو نہیں سمجھے، اور ایرانی قوم کی سمجھ بوجھ کے بارے میں بہت سطحی آگہی رکھتے ہیں۔ عالمی برادری اچھی طرح جانتی ہے کہ ایران کے خلاف ٹرمپ کی پالیسیاں طاقت کے بجائے ان کی بے بسی اور عاجزی کا اظہار ہیں۔
- ٹرمپ نے رہبر انقلاب کو ضمنی طور پر دھمکی بھی دی ہے، لیکن بہت اچھی طرح جانتے ہیں کہ ایرانی قوم کے خلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ غلطی، حملہ آوروں اور ان کے اتحادیوں کو پوری دنیا میں غیر محفوظ کرے گی اور دنیا اور ان کی قتلگاہ بن کر رہ جائے گی۔ یہ کوئی دھمکی نہیں، بلکہ ایک حقیقت ہے جسے امریکی اور اسرائیلی حکام بخوبی سمجھتے ہیں۔
- جو کچھ آج ٹرمپ کے لرزتے ہوئے الفاظ میں گونج رہا ہے، وہ کسی بااختیار سیاستدان کا موقف نہیں، بلکہ ایک ناکام اداکار کی اپنی ناکامیوں کو چھپانے کی کوشش ہے۔ ایران کو پابندیوں کی زبان سے نہیں، بلکہ عزت کی منطق سے پہچاننا چاہئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ